اسسٹنٹ کمشنر پپلاں کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پپلاں کا دورہ
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر میانوالی شاہد عباس کاٹھیا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پپلاں محمدظفراقبال نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پپلاں کا دورہ کیا۔
انھوں نے او پی ڈی، ایمرجنسی اور مردانہ وارڈ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضری چیک کی، صفائی ستھرائی کے نظام اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنرنے صفائی کی ابتر صورتحال پر ہسپتال انتظامیہ کو صفائی ستھرائی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو مفت ادویات اور علاج معالجہ کی تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments