ڈپٹی کمشنر کا اے کیٹیگری مرکزی قدیمی جلوس کے انتظامات کاجائزہ
جلوس کے روٹ، سکیورٹی انتظامات، صفائی، لائٹنگ، سی سی ٹی وی مانیٹرنگ پربریفنگ
شاہ پور صدر (نامہ نگار)چہلم حضرت امام حسینؓ:اے کیٹیگری کے مرکزی قدیمی جلوس کے انتظامات کا ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا جائزہ ،شاہ پور سٹی میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے سلسلے میں A کیٹیگری کا مرکزی قدیمی جلوس امام بارگاہ قصر ابوطالب، جھگیاں سیداں سے برآمد ہو کر اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا آہنی منزل کی جانب رواں دواں رہا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا توقیر محمد نعیم نے مرکزی جلوس کے روٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔
دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور یُسرا سہیل بٹ اور ڈی ایس پی سرکل شاہ پور طارق محمود نے جلوس کے روٹ، سیکیورٹی انتظامات، صفائی، لائٹنگ، سی سی ٹی وی مانیٹرنگ، ریسکیو و طبی سہولیات، ٹریفک مینجمنٹ اور دیگر انتظامی اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ،ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے جلوس کے روٹ پر کیے گئے بہترین انتظامات اور مختلف محکموں کے مؤثر باہمی رابطے کو سراہتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور یُسرا سہیل بٹ، ڈی ایس پی سرکل شاہ پور طارق محمود اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی کی تعریف کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments