کمشنر کا چہلم امام حسین ؓکے موقع پر کنٹرول روم کادورہ

کمشنر کا چہلم امام حسین ؓکے موقع پر کنٹرول روم کادورہ

متعلقہ ادارے مکمل طور پر الرٹ اپنے فرائض موثر انداز میں انجام دیں، کمشنر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر امن و امان کی صورتحال، سکیورٹی انتظامات اور جلوسوں کی مؤثر مانیٹرنگ کا جائزہ لینے کے لیے سیف سٹی اتھارٹی کے کنٹرول روم کا تفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر شہزاد آصف خان اور ڈی پی او توقیر محمد نعیم بھی موجود تھے کمشنر نے کنٹرول روم میں نصب جدید مانیٹرنگ سسٹم، سی سی ٹی وی کیمروں کے نیٹ ورک، جلوسوں اور مجالس کی لائیو مانیٹرنگ، ٹریفک مینجمنٹ اور ایمرجنسی رسپانس کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

متعلقہ افسران نے انہیں چہلم کے موقع پر کیے گئے خصوصی سکیورٹی اقدامات، حساس مقامات کی نگرانی اور مختلف اداروں کے درمیان مربوط رابطہ کاری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔کمشنر حافظ شوکت علی نے ہدایت کی کہ تمام جلوسوں اور مجالس کی مسلسل نگرانی یقینی بنائی جائے ، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ ادارے مکمل طور پر الرٹ رہیں اور تمام محکمے باہمی رابطے کے ذریعے اپنے فرائض موثر انداز میں انجام دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...