سرکاری اراضی کے تحفظ کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ

 سرکاری اراضی کے تحفظ کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ

منسوخ شدہ پی سی بی ایل سی ایف سی پراپرٹیز کی نشاندہی کر کے انہیں فوری طور پر صوبائی حکومت پنجاب کے نام ریونیو ریکارڈ میں منتقل کیا جائے ،تاخیر برداشت نہیں ریکارڈ کی عدم تکمیل سے اثاثوں کے غلط استعمال، غیر قانونی قبضوں اور دیگر بے ضابطگیوں کے خدشات پیدا ہو سکتے ، اثاثوں کا ریکارڈ محفوظ بنایا جائے ، حکوت کی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اربوں روپے کی سرکاری اراضی اور قیمتی ریاستی اثاثوں کے تحفظ کا معاملہ ،پہلے سے جاری احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کے پیش نظر حکومت پنجاب نے سخت اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ، ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر سرگودھا سمیت مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو کہا گیا ہے کہ ان کے دائرہ اختیار میں آنے والی منسوخ شدہ پی سی بی ایل؍سی ایف سی پراپرٹیز کی نشاندہی کر کے انہیں فوری طور پر صوبائی حکومت پنجاب کے نام ریونیو ریکارڈ میں منتقل کیا جائے ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ آف ریونیو پنجاب اور کالونیز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اس معاملے پر پہلے بھی ہدایات جاری کی جا چکی تھیں، تاہم متعلقہ جائیدادوں کی منتقلی سے متعلق تعمیلی رپورٹ تاحال زیر التواء ہیں۔

جس پر حکومت پنجاب نے واضح کیا ہے کہ سرکاری املاک کی ملکیت، ریکارڈ کی درستگی اور تحفظ میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، کیونکہ ریکارڈ کی عدم تکمیل سے قیمتی ریاستی اثاثوں کے غلط استعمال، غیر قانونی قبضوں اور دیگر بے ضابطگیوں کے خدشات پیدا ہو سکتے ہیں، متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ سے جائیدادوں کی مکمل تفصیلات، رقبہ، ڈپٹی کمشنر ویلیو، مارکیٹ ویلیو، منتقلی کے اندراجات اور تازہ ملکیتی ریکارڈ طلب کیے گئے ہیں تاکہ تمام اثاثوں کا ریکارڈ مکمل اور محفوظ بنایا جا سکے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری زمینوں کے ریکارڈ اور ملکیت کے معاملات میں سامنے آنے والی بے ضابطگیوں کے تناظر میں یہ اقدام اہم قرار دیا جا رہا ہے ، جبکہ ریونیو حکام کو بھی متعلقہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال اور منتقلی کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...