کیڈٹ کالج سرگودھا کے طالب علم محمد انس حسنین خالد نے میٹرک میں 1118 نمبر حاصل کئے
بھیرہ(نامہ نگار)کیڈٹ کالج سرگودھا کے ہونہار طالب علم محمد انس حسنین خالد نے میٹرک کے سالانہ امتحان میں 1118 نمبر حاصل کرکے نمایاں کامیابی اپنے نام کر لی۔
وہ بھیرہ پریس کلب رجسٹرڈ کے ایگزیکٹو رکن اور ویلفیئر کونسل تحصیل بھیرہ کے صدر چوہدری خالد محمود آرائیں کے صاحبزادے ہیں شاندار تعلیمی کامیابی کے بعد محمد انس حسنین خالد نے مزید تعلیم کے لیے کیڈٹ کالج فتح جنگ میں داخلہ لے لیا ہے ، جہاں وہ اپنی تعلیمی صلاحیتوں کو مزید نکھاریں گے ۔محمد انس حسنین خالد نے اپنی کامیابی کا سہرا والدین کی دعاؤں، اساتذہ کی محنت اور اپنی مسلسل لگن کو دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments