حکیم میاں طاہر اقبال وڑائچ کی والدہ انتقال کر گئیں

حکیم میاں طاہر اقبال وڑائچ  کی والدہ انتقال کر گئیں

بھیرہ (نامہ نگار)پنجاب پولیس سپیشل برانچ کے انسپکٹر میاں محسن اقبال وڑائچ اور نمبردار کونسل تحصیل بھیرہ کے صدر حکیم میاں طاہر اقبال وڑائچ کی والدہ انتقال کر گئیں۔

مرحومہ پنجاب بار کونسل کی فنانس کمیٹی کے چیئرمین میاں عبدالقدیر جالپ ایڈووکیٹ اور ڈسٹرکٹ بار سرگودھا کی صدارت کی سابق امیدوار اسرا نصیر جالپ ایڈووکیٹ کی پھوپھی تھیں۔مرحومہ کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں شیخ پور کہنہ، بھیرہ میں ادا کی گئی، جس میں سیاسی و سماجی شخصیات، وکلاء، تاجروں، صحافیوں اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی آج 7 اگست بروز جمعہ مسجد طوبیٰ، شیخ پور کہنہ میں ہوگی۔ قرآن خوانی صبح 9:00 بجے شروع ہوگی، جبکہ اجتماعی دعا 10:00 بجے کرائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...