تاجر برادری باقاعدہ انتخابات کے لیے متحد ہوں،چوہدری نقاش

 تاجر برادری باقاعدہ انتخابات کے  لیے متحد ہوں،چوہدری نقاش

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران سٹی روڈ کے انفارمیشن سیکرٹری چوہدری نقاش احمد نے تاجروں، خصوصاً نوجوان تاجر برادری، سے اپیل کی ہے کہ وہ گروپ بندی اور ذاتی اختلافات سے بالاتر ہو کر مرکزی انجمن تاجران کے شفاف اور باقاعدہ انتخابات کے لیے متحد ہوں۔

 ان کا کہنا تھا کہ تاجروں کے بنیادی مسائل کا حل صرف منتخب اور متفقہ قیادت ہی ممکن بنا سکتی ہے ،انہوں نے واضح کیا کہ وہ مرکزی انجمن تاجران کے انتخابات کے امیدوار نہیں اور نہ ہی ایسی کوئی خواہش رکھتے ہیں، بلکہ ان کا مقصد صرف تاجروں کو ان کے ووٹ سے منتخب حقیقی نمائندہ قیادت دلانا ہے ۔ انہوں نے تجویز دی کہ تمام اسٹیک ہولڈرز باہمی مشاورت سے متفقہ لائحہ عمل (SOP) طے کریں، مرکزی انجمن تاجران کے انتخابات جلد کرائیں، جبکہ مختلف بازاروں کے انتخابات بھی اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق جاری رکھے جائیں، تاجر برادری کو گروپ بندی نہیں بلکہ اتحاد، عہدوں کی سیاست نہیں بلکہ خدمت، اور غیر منتخب نمائندگی کے بجائے مضبوط، منتخب اور بااختیار قیادت کی ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...