پاکستان کی بقاء میں ہی ہماری بھلائی کی امیدیں ہیں، عثمان شانی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عثمان شانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی بقاء میں ہی ہماری بھلائی کی امیدیں ہیں، جب تک پاکستان قائم دائم ہے تو ہم اپنا دین، اپنی ثقافت، کلچر کے ساتھ شان و شوکت کے ساتھ زندگی گزار سکتے ہیں۔
اﷲ پاک ہمارے ملک و قوم پر خصوصی رحمت کی نگاہ کرے ، حکومت سیلاب زدگان کیلئے جس طرح متحرک و فعال کردار ادا کر رہی ہے ، حکومت پنجاب متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑے گی، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بھرپور اقدامات جاری رہیں گے ۔ انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ افراد کو کھانے پینے کی اشیاء، پکا ہوا کھانا و دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments