خواتین کو مبینہ طور پر ہراساں کرنیوالے شخص کے تشدد کیس میں مقدمہ درج

خواتین کو مبینہ طور پر ہراساں کرنیوالے  شخص کے تشدد کیس میں مقدمہ درج

کندیاں (نمائندہ دنیا )ہرنولی خواتین کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے والے شخص کے تشدد کیس میں مقدمہ درج۔

 تفصیلات کے مطابق ہرنولی کے علاقے میں خواتین کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں ایک شخص کو چند افراد کی جانب سے رسی سے باندھنے ، اس کی مونچھیں مونڈھنے ، تشدد کرنے اور ویڈیو بنانے کے واقعے پر ہرنولی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے پولیس کے مطابق قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت کسی کو نہیں، اس لیے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرنا قانونی تقاضا تھاتاہم معاشرے میں خواتین کو ہراساں کرنے اور اوباش عناصر کی حوصلہ شکنی کے لیے بھی مؤثر اور سخت قانونی اقدامات ناگزیر ہیں تاکہ ایسے واقعات کا سدباب کیا جا سکے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...