نجی کالج کندیاں کی طالبہ وریشہ طاہر نے 1128 نمبر حاصل کرکے کالج میں پہلی پوزیشن حاصل کی

 نجی کالج کندیاں کی طالبہ وریشہ طاہر  نے 1128 نمبر حاصل کرکے کالج  میں پہلی پوزیشن حاصل کی

کندیاں (نمائندہ دنیا )سرگودھا تعلیمی بورڈ کے سالانہ امتحانات 2026 کے شاندار نتائج میں نجی کالج کندیاں نے ایک بار پھر بہترین تعلیمی روایت برقرار رکھتے ہوئے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔

 کالج کے متعدد طلبہ نے اعلیٰ نمبرز حاصل کرکے ادارے ، اپنے والدین اور اساتذہ کا نام روشن کر دیاجاری کردہ نتائج کے مطابق طالبہ وریشہ طاہر نے 1128 نمبر حاصل کرکے کالج میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ مہنور شہزادی نے 1122 اور امِ رباب نے 1108 نمبروں کے ساتھ بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس کے علاوہ سلمان نواز (1099)، عائشہ ثناء (1094)، طیبہ ایمان (1081)، محمد عون (1078) اور اقراء فاروق (1077) سمیت دیگر طلبہ نے بھی نمایاں نمبرز حاصل کرکے ادارے کی کامیابیوں میں اضافہ کیاکالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ شاندار نتائج طلبہ کی شبانہ روز محنت، والدین کے اعتماد اور اساتذہ کی انتھک کاوشوں کا ثمر ہیں انتظامیہ نے کامیاب طلبہ اور ان کے والدین کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ طلبہ مستقبل میں بھی تعلیمی میدان میں مزید کامیابیاں حاصل کرکے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے شہری، والدین اور علمی حلقوں نے نجی کالج کندیاں کی اس شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے علاقے میں معیاری تعلیم کی بہترین مثال قرار دیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...