شہراور گردونواح میں بارش بھی گرمی کی شدت کم نہ کر سکی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہراور گردونواح میں صبح سویرے ہونے والی بارش بھی گرمی کی شدت کم نہ کر سکی۔
بارش رکنے کے بعد شدید حبس اور بڑھتی ہوئی نمی نے موسم کو مزید بوجھل بنا دیا، جس کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار رہے ،تفصیل کے مطابق بارش کے باوجود درجہ حرارت میں خاطر خواہ کمی نہ آ سکی، جبکہ فضا میں نمی کے تناسب میں اضافے سے حبس کی شدت بڑھ گئی۔ شدید گرمی اور گھٹن کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے اور شہریوں نے غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے سے گریز کیا۔ماہرین موسمیات نے شہریوں کو دھوپ اور حبس کے دوران احتیاط برتنے ، زیادہ سے زیادہ پانی پینے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے ، جبکہ آئندہ چند روز کے دوران وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments