ہائی روف وین میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) دریائے جہلم کے قریب لنگر والا پل کے مقام پر ہائی روف وین میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی،ریسکیو 1122 کو اطلاع ملتے ہی فائر فائٹنگ ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ انداز میں آگ کو گاڑی کے دیگر حصوں تک پھیلنے سے روکا اور کولنگ کا عمل مکمل کرنے کے بعد گاڑی کا معائنہ بھی کیاریسکیو 1122 کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان یا زخمی ہونے کا واقعہ پیش نہیں آیا، جبکہ بروقت کارروائی کے باعث تقریباً 5 لاکھ روپے مالیت کی املاک کو مزید نقصان سے بچا لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments