خاتون کو مبینہ طور پر تیزاب پھینک کر جلانے کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج

خاتون کو مبینہ طور پر تیزاب پھینک کر  جلانے کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) فیملی کورٹ میں زیر سماعت مقدمے کی رنجش پر خاتون کو مبینہ طور پر تیزاب پھینک کر جلانے کی دھمکیاں دینے ، گھر میں گھس کر تشدد کرنے اور کپڑے پھاڑنے پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

فیصل ٹاؤن کی رہائشی زینت بی بی نے بتایا کہ اس نے محمد شاہد کے خلاف فیملی کورٹ میں دعویٰ دائر کر رکھا ہے ، جس کی رنجش پر ملزم بلقیس بی بی کے ہمراہ اس کے گھر آیا،الزام ہے کہ ملزم ہاتھ میں تیزاب کی بوتل اٹھائے ہوئے تھا اور خاتون کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ \"آج بچ کر نہیں جاؤ گی، تیزاب پھینک کر جلا دوں گا،ملزم نے خاتون پر مبینہ تشدد کیا، اس کے کپڑے پھاڑ دیے اور عفت میں خلل ڈالنے کی کوشش کی، جبکہ خاتون اور اس کی بیٹی نے بمشکل جان بچائی،جس پر پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...