چکن فروشوں کی دوکانوں کے سامنے کھڑی بھری گاڑیاں بدبو پھیلا نے لگیں

چکن فروشوں کی دوکانوں کے سامنے کھڑی بھری گاڑیاں بدبو پھیلا نے لگیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نوری گیٹ کے ارد گرد سے چکن فروشوں کی دوکانوں کے سامنے کھڑی گند سے بھری گاڑیاں ساری رات بدبو پھیلا تی ہیں جس کے باعث لوگوں کا گزرنا تک محال رہتا ہے۔

اسی طرح نوری گیٹ کے ساتھ ہی مولا بخش میموریل ٹرسٹ زچہ بچہ ہسپتال ہے جہاں مریض اور لواحقین اس ناگوار بدبو سے تنگ ہیں درجنوں کے حساب سے گند سے بھری یہ گاڑیاں اوپن ہونے کیوجہ سے شہریوں کیلئے وبال جان بن چکی ہیں شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ان بدبو پھیلانے والی گاڑیوں کو بڑے ڈھکنوں کو لگوا کر بند کروایا جائے تاکہ بدبو میں کمی آ سکے اور شہری سکھ کا سانس لے سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...