محنت کش کے گھر پر قبضے کی کوشش ،مقدمہ درج کر لیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نواحی علاقے بدر رانجھا میں غریب محنت کش کے گھر پر قبضے کی کوشش ،مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق محمد ریاض، افضل، مدثر اور شہباز وغیرہ نے محمد افضل کے گھر میں داخل ہوکر زبردستی قبضہ کرنے کی کوشش کی اور اسکی اہلیہ نسرین بی بی کو دھمکاتے ہوئے گھر سے نکالنے کی کوشش کی،شور پر اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے ، جنہوں نے مداخلت کر کے خاتون کو محفوظ بنایا،متاثرہ شخص نے پولیس کو بتایا کہ مکان اس کے خاندان کی واحد رہائش گاہ ہے ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments