مطلوب 42 ،بی میں مطلوب 278 اشتہاری گرفتار

مطلوب 42 ،بی میں مطلوب  278 اشتہاری گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا کی ہدایت پر پولیس نے ماہِ جولائی کے دوران اشتہاری مجرمان، جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

 سرگودھا پولیس نے اشتہاری مجرمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن عمل میں لاتے ہوئے کیٹیگری اے میں مطلوب 42 جبکہ کیٹیگری بی میں مطلوب 278 اشتہاری مجرمان کو گرفتاری کیامنشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث 71 ملزمان کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے 4 کلو سے زائد آئس، 18 کلو سے زائد چرس، 1۔3 کلو سے زائد ہیروئن، 2 ہزار لیٹر سے زائد شراب برآمد کی گئی، غیر قانونی اسلحہ کے خلاف چلائی گئی مہم میں 113 افراد کو سلاخوں کے پیچھے بھیجا گیا۔ جس میں 8 کلاشنکوف، 4 رائفلیں، 16 بندوقیں، 90 پسٹل اور 5 سو سے زائد گولیاں برآمد کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...