صحافی جاوید گجر کے بیٹے کو مبینہ طور پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

صحافی جاوید گجر کے بیٹے کو مبینہ طور پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کارپوریشن دفتر کے قریب نامعلوم افراد نے صحافی جاوید گجر کے بیٹے احمد شفیع کو مبینہ طور پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

متاثرہ نوجوان کی جانب سے قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانے میں درخواست دے دی،جس کے مطابق آٹھ افراد نے نوجوان کو روک کر تشدد کیا، کپڑے پھاڑ دیے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ۔ واقعے پر پریس کلب کے صدر عبدالحنان چوہدری، جنرل سیکرٹری عمران گورائیہ اور دیگر عہدیداروں نے شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ صحافتی تنظیموں کا کہنا ہے کہ واقعے سے صحافی برادری میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ ، پولیس شہریوں اور صحافیوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...