دریائے سندھ میں چشمہ بیراج کے مقام پر پانی کی آمد میں اضافہ

 دریائے سندھ میں چشمہ بیراج کے مقام پر پانی کی آمد میں اضافہ

دریائے سندھ میں چشمہ بیراج کے مقام پر پانی کی آمد میں اضافہ پانی کی آمد 3 لاکھ 22 ہزار 600 ، اخراج 3 لاکھ 14 ہزار 200 کیوسک ریکارڈ

کندیاں (نمائندہ دنیا )کندیاں چشمہ بیراج میں نچلے درجے کا سیلاب برقرار، دریائے سندھ میں پانی کی آمد مزید بڑھ گئیملک میں جاری حالیہ مون سون بارشوں کے باعث دریائے سندھ میں چشمہ بیراج کے مقام پر پانی کی آمد میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے چشمہ بیراج پر اس وقت نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے محکمہ آبپاشی کے مطابق چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 22 ہزار 600 کیوسک جبکہ اخراج 3 لاکھ 14 ہزار 200 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے دریائے سندھ میں طغیانی کے باعث کچہ کے مختلف مواضعات شاہنواز والا، میلے والی اور ڈھنگانہ میں دریائی کٹاؤ کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس سے زرعی اراضی اور مقامی آبادی کو خطرات لاحق ہیں متعلقہ اداروں نے دریائی علاقوں کے مکینوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کرتے ہوئے صورتحال پر مسلسل نظر رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...