ڈکیتیاں : 7شہری لاکھوں روپے کے مال و اسباب سے محروم

 ڈکیتیاں : 7شہری لاکھوں روپے کے مال و اسباب سے محروم

ڈکیتیاں : 7شہری لاکھوں روپے کے مال و اسباب سے محروممحمد شریف کے ٹریکٹر سے تقریباً 31 ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)تھانہ بھاگٹانوالہ کی حدود میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ، ایک ہفتے میں 7 شہری لاکھوں روپے کے مال و اسباب سے محروم تھانہ بھاگٹانوالہ کی حدود میں چوری اور ڈکیتی کی مسلسل بڑھتی ہوئی وارداتوں نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے ۔ محمد شریف کے ٹریکٹر سے تقریباً 31 ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا، جبکہ ایک اور شہری کی سولر پلیٹیں اور پانی کی موٹر بھی نامعلوم چور لے اڑے ۔خضر حیات کے گھر میں چوری کی واردات کے دوران نامعلوم ملزمان تقریباً پانچ تولے طلائی زیورات، جن کی مالیت تقریباً 20 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے ، اور دو لاکھ روپے نقدی چوری کرکے فرار ہوگئے ۔اسی طرح ارسلان کا تقریباً ایک لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چوری کر لیا گیا، جبکہ تنویر کے ڈیرے سے دو لاکھ 30 ہزار روپے مالیت کے قیمتی بکرے بھی چرا لیے گئے ۔چک 23 جنوبی کے ایک رہائشی کی پانی والی موٹر بھی چوری کر لی گئی، جبکہ 73 پل نہر کے قریب واقع ایک دکان سے نامعلوم چور قیمتی سامان لے کر فرار ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...