حاجی سلیم رضا کے چہلم پر محفل میلاد مصطفیؐ، مرحوم کیلئے دعائے مغفرت

حاجی سلیم رضا کے چہلم پر محفل میلاد  مصطفیؐ، مرحوم کیلئے دعائے مغفرت

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)نائب صدر پریس کلب بھاگٹانوالہ کے بھائی اور علاقے کی معروف سماجی شخصیت حاجی سلیم رضا کے چہلم کے موقع پر محفلِ میلادِ مصطفیؐ کا انعقاد کیا گیا۔

 جس میں صحافی برادری، سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات سمیت اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔محفل میں نعت خواں حضرات نے بارگاہِ رسالت مآبؐ میں گلہائے عقیدت پیش کیے ، جبکہ علمائے کرام نے سیرتِ طیبہؐ اور تعلیماتِ نبویؐ پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ مقررین نے کہا کہ حضور اکرم ؐ کی مبارک سیرت انسانیت کے لیے بہترین نمونہ ہے اور معاشرے میں امن، محبت، اخوت اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے تعلیماتِ نبوی ؐ پر عمل پیرا ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔اس موقع پر مرحوم حاجی سلیم رضا کے ایصالِ ثواب اور مغفرت کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...