ربیع الاول امت مسلمہ کیلئے عظیم برکتوں کا مہینہ ہے :مولانا حامد رضا
خوشاب (نمائندہ دنیا )بزم علمائے اہلسنت جوہر آباد کے صدر مولانا صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ حضور اکرم ؐ کا وجود سراپا نورِ ہدایت اور قرآن مجید انسانیت کے لیے مکمل ضابطئہ حیات ہے ۔
جامع البتول سیٹلائٹ ٹاؤن جوہر آباد میں استقبالِ ربیع الاول کے سلسلے میں منعقدہ روحانی محفل سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ربیع الاول وہ مبارک مہینہ ہے جس میں سرورِ کائنات حضرت محمد مصطفیٰؐ دنیا میں تشریف لائے ۔ آپ ؐ کی ولادتِ باسعادت سے انسانیت کو ایمان، ہدایت اور روشنی نصیب ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments