چودھری غلام عباس گوندل کی دعائے قل، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)ایڈیشنل کمشنر ایف بی آر فرخ امیر سیال کے ماموں اور معروف سیاسی و سماجی شخصیت چودھری غلام عباس گوندل مرحوم کی دعائے قل کی تقریب موضع دودہ میں منعقد ہوئی۔
جس میں سپریم کورٹ کے معروف وکیل چودھری سلطان حیات رانجھا سمیت سیاسی، سماجی اور معزز شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے ۔ شرکاء نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔اس موقع پر چودھری سلطان حیات رانجھا سمیت دیگر شخصیات نے سوگوار خاندان سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی سماجی و عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments