گھر میں گھسنے والے ملزمان کا شہری پر چاقو سے حملہ، زخمی کر کے فرار

گھر میں گھسنے والے ملزمان کا شہری  پر چاقو سے حملہ، زخمی کر کے فرار

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) نواحی چک 32 جنوبی میں رات گئے نامعلوم ملزمان نے گھر میں داخل ہو کر مزاحمت کرنے والے شہری کو چاقو مار کر زخمی کر دیا اور دیوار پھلانگ کر فرار ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق محمد عباس اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھا کہ رات تقریباً ایک بجے کمرے سے سامان گرنے کی آواز آئی۔ آواز سن کر وہ بیدار ہوا اور پکارا تو گھر میں داخل نامعلوم ملزمان، جو مبینہ طور پر چوری کی نیت سے آئے تھے ، نے اس پر حملہ کر دیا۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے محمد عباس کے سینے پر چاقو کا وار کیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔ شور و غل سن کر اہل خانہ اور اہلِ محلہ متوجہ ہوئے تو ملزمان دیوار پھلانگ کر موقع سے فرار ہوگئے ، یوں واردات ناکام ہوگئی۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...