بھاگٹانوالہ :قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم سیلم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار اشتہاری مجرم سال 2014 میں نعیم نامی شخص کے قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا اور واردات کے بعد فرار ہو کر روپوش ہوگیا تھا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع اور مسلسل کوششوں کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے قانون کے شکنجے میں لے لیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور مقدمہ کی مزید تفتیش جاری ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اشتہاری مجرموں کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments