ڈکیتی و چوری کی وارداتیں مویشی، موٹرسائیکلیں غائب

 ڈکیتی و چوری کی وارداتیں مویشی، موٹرسائیکلیں غائب

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ضلع بھر میں ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران شہری مویشیوں، موٹرسائیکلوں، نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ، جبکہ پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 38 شمالی کے قریب دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر چرواہے سیف اللہ سے ایک قیمتی بکری اور ایک بکرا چھین لیا اور فرار ہوگئے ۔ادھر نامعلوم چوروں نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول لکسیاں، گورنمنٹ پرائمری سکول 10 ایم ایل اور کوٹ مومن کے ایک نجی کالج کی عمارت کو نشانہ بنایا، جہاں سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان، یو پی ایس، نلکے ، پنکھے ، موٹریں اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کر لی گئیں۔رہائشی علاقوں میں بھی چوری کی متعدد وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ محلہ صادق آباد میں نورین اختر، الفضل ٹاؤن میں عبدالرحمان اور مدینہ کالونی میں غلام حسین کے گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کا مال و زر اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا گیا۔

بلاک نمبر 21 سے 9 سالہ طالب علم محمد موسیٰ کی تقریباً 10 ہزار روپے مالیت کی سائیکل بھی نامعلوم چور لے گئے ۔علاوہ ازیں پیر محمد کالونی سے ڈاکٹر فرحت جاوید، اقبال کالونی سے محمد یحییٰ، جرولہ سے محمد جاوید، ساہی وال سے محمد رضوان، 53 شمالی سے عبدالستار اور کوٹ مومن سے محمد عامر کی موٹرسائیکلیں بھی چوری کر لی گئیں۔متاثرین کی اطلاع پر پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...