سسرالیوں کا مبینہ تشدد ،خاتون انصاف کیلئے تھانے پہنچ گئی
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) نواحی علاقے اسلام پورہ میں شوہر کی طویل غیر موجودگی کے دوران سسرالیوں کے مبینہ تشدد اور ناروا سلوک کا شکار خاتون انصاف اور تحفظ کے حصول کے لیے تھانے پہنچ گئی۔
جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔متاثرہ خاتون صبا رشید کے مطابق اس کا شوہر رشید محمود گزشتہ تقریباً پانچ سال سے اٹلی میں مقیم ہے اور مبینہ طور پر نہ تو اسے اخراجات فراہم کرتا ہے اور نہ ہی اس سے رابطہ رکھتا ہے ۔ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والدین اور بھائیوں کے سہارے زندگی گزار رہی ہے ۔مدعیہ کے مطابق گزشتہ روز جب وہ اپنے شوہر کے گھر گئی تو اس کی نند حمیرہ اعظم، دیور عدیل اور ساس نذیراں نے مبینہ طور پر اسے ایک کمرے میں بند کر دیا اور بدزبانی کی۔ الزام ہے کہ بعد ازاں حمیرہ اعظم نے اسے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا جبکہ دیگر سسرالی خواتین نے ڈنڈوں سے تشدد کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments