کمیٹی لے کر جانے والا شہری نوسربازوں کے ہاتھوں لٹ گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)77ہزار روپے کی کمیٹی لے کر جانے والا شہری نوسربازوں کے ہاتھوں مبینہ طور پر لٹ گیا۔
نواحی محلہ چائن پورہ کے رہائشی مظہر عباس کے مطابق اس کے والد عطاء محمد کمیٹی کی رقم 78 ہزار روپے لے کر خریداری کے لیے جا رہے تھے کہ ریلوے روڈ کے قریب دو افراد نے انہیں باتوں میں الجھایا،ملزمان نے اپنے 90 ہزار روپے ملنے کا جھانسہ دے کر عطاء محمد کو موٹرسائیکل پر بٹھایا اور سیم نالہ کے قریب لے گئے ، جہاں مزید دو افراد موٹرسائیکل پر پہنچ گئے ۔ ملز موں نے رقم کے تنازع کا ڈرامہ رچایا اور الزام عائد کیا کہ پیسے عطاء محمد نے اٹھائے ہیں، بعدازاں دھوکہ دہی سے ان سے 78 ہزار روپے لے کر فرار ہوگئے ،واقعے پر پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر نوسربازی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس ملزمان کی تلاش کر رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments