اقساط والا موبائل فروخت کرنے کا انکشاف، شہری 23 ہزار روپے سے محروم

اقساط والا موبائل فروخت کرنے کا  انکشاف، شہری 23 ہزار روپے سے محروم

سرگودھا (سٹاف رپورٹر )عزیز کالونی میں مبینہ نوسربازی کا ایک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک شہری کو 23 ہزار روپے میں فروخت کیا گیا موبائل فون چند روز بعد بند ہو گیا، جبکہ فروخت کنندہ مبینہ طور پر گھر خالی کر کے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق سکندر عباس نے رضوان حیدر سے 23 ہزار روپے میں موبائل فون خریدا تھا۔ بعد ازاں معلوم ہوا کہ موبائل فون کی 10 اقساط ابھی باقی تھیں، تاہم خریداری کے وقت اس بارے میں خریدار کو آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ فون بند ہونے پر اس نے رضوان حیدر سے رابطہ کیا تو اس نے موبائل واپس لینے اور مسئلہ حل کرنے کے لیے چار روز کی مہلت مانگی، لیکن مقررہ وقت گزرنے کے بعد مبینہ طور پر اپنا گھر خالی کر کے غائب ہوگیا۔مدعی کے مطابق ملزم سے دوبارہ رابطہ کرنے پر اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...