کھلا مین ہول حادثے کا سبب بن گیا، 7 سالہ بچی گر گئی

کھلا مین ہول حادثے کا سبب بن گیا، 7 سالہ بچی گر گئی

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)مقام حیات روڈ پر سیوریج لائن بچھانے کے دوران حفاظتی انتظامات میں مبینہ غفلت کے باعث سات سالہ بچی کھلے مین ہول میں گر گئی۔

خوش قسمتی سے مقامی افراد کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں بچی کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا اور ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ذرائع کے مطابق سرکاری تعطیل کے روز ٹھیکیدار کمپنی کے ملازمین نے واسا اور کنسلٹنٹ کو پیشگی اطلاع دیے بغیر سیوریج مین ہول کا ڈھکن کھول کر کام کیا۔ کام مکمل ہونے کے بعد مین ہول کو کھلا چھوڑ دیا گیا جبکہ موقع پر حفاظتی باڑ، انتباہی بورڈز یا دیگر ضروری حفاظتی اقدامات بھی موجود نہیں تھے ۔واقعے کے بعد مقامی افراد نے فوری طور پر ریسکیو کارروائی کرتے ہوئے رسی کی مدد سے بچی کو مین ہول سے باہر نکال لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...