مہنگائی کے بڑھتے بوجھ نے عوام کی مشکلات بڑھا دیں
مہنگائی کے بڑھتے بوجھ نے عوام کی مشکلات بڑھا دیںسبزیوں‘پھلوں‘آٹے ، گھی، دالوں کی قیمتیں بڑھنے سے گھریلو بجٹ متاثر
شاہپور صدر (نامہ نگار )مہنگائی کی مسلسل بڑھتی لہر نے عام آدمی کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے ، جبکہ روزمرہ استعمال کی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سبزیوں، پھلوں، آٹے ، گھی، دالوں اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے باعث غریب اور سفید پوش طبقے کا گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہو رہا ہے ۔ ان کے مطابق بنیادی ضروریات پوری کرنا بھی دن بدن مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔علاقہ مکینوں نے شکایت کی ہے کہ ہوٹلوں اور تندوروں پر روٹی کی قیمت بڑھا کر 20 روپے کر دی گئی ہے ، جبکہ بعض مقامات پر روٹی کا وزن بھی مقررہ معیار سے کم ہونے کی اطلاعات ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ روٹی کے وزن اور قیمت کی باقاعدہ نگرانی اور چیکنگ کو یقینی بنایا جائے ۔شہریوں کے مطابق بازاروں میں سرکاری نرخ ناموں پر مؤثر عملدرآمد دکھائی نہیں دیتا اور پرائس کنٹرول نظام بھی مطلوبہ نتائج دینے میں ناکام نظر آ رہا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ گرانفروشی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف کارروائیوں میں مزید سختی کی ضرورت ہے ۔عوامی حلقوں نے ضلعی اور تحصیل انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مارکیٹوں میں باقاعدگی سے معائنے کیے جائیں، سرکاری نرخ نامے نمایاں مقامات پر آویزاں کروائے جائیں، روٹی کے وزن اور قیمت کی کڑی نگرانی کی جائے اور گرانفروشی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments