کوٹ راجہ میں لڑکی کے مبینہ قتل کا انکشاف، منگیتر پر مقدمہ
کوٹ راجہ میں لڑکی کے مبینہ قتل کا انکشاف، منگیتر پر مقدمہ نہر میں غوطے دے کر قتل کرنے ،خاموشی سے تدفین کرنے کا انکشاف
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)نواحی علاقے کوٹ راجہ میں ایک لڑکی کو مبینہ طور پر نہر میں غوطے دے کر قتل کرنے اور بعد ازاں خاموشی سے تدفین کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے ۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔پولیس کے مطابق قراۃ العین کی منگنی حماد نامی نوجوان سے ہوئی تھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حماد کو شبہ تھا کہ قراۃ العین کے کسی نامعلوم شخص کے ساتھ تعلقات ہیں۔ اسی رنجش کی بنا پر لڑکی کو مبینہ طور پر نشانہ بنایا گیا۔پولیس کو موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق گزشتہ رات 65 جھال پرانی نہر پل کے قریب قراۃ العین کو مبینہ طور پر نہر میں ڈبو کر قتل کیا گیا، جبکہ اگلے روز نماز جنازہ کے بعد اس کی تدفین بھی کر دی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں حماد، توحید، مشتاق اور ایک نامعلوم شخص کے ملوث ہونے کا الزام سامنے آیا ہے ۔ مذکورہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔اور مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے ۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات کے بعد حقائق سامنے لائے جائیں گے اور شواہد کی روشنی میں ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments