قومی ایام منانا زندہ قوموں کی پہچان :شجاع الرحمٰن ٹیپو

قومی ایام منانا زندہ قوموں کی پہچان :شجاع الرحمٰن ٹیپو

قومی ایام منانا زندہ قوموں کی پہچان :شجاع الرحمٰن ٹیپو قائداعظم کی قیادت میں مسلمانوں نے جدوجہد کے ذریعے آزادی حاصل کی

خوشاب (نمائندہ دنیا ) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع خوشاب کے ایڈیشنل سیکرٹری چودھری شجاع الرحمٰن ٹیپو نے کہا ہے کہ قومی ایام جوش و خروش سے منانا زندہ قوموں کی پہچان ہے ۔ جشنِ آزادی کی تقریبات میں پوری قوم تحریکِ پاکستان کے ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کر رہی ہے ۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے بے مثال جدوجہد کے ذریعے آزادی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یومِ آزادی کے موقع پر تحریکِ پاکستان کے شہدا اور رہنماؤں کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے ملک کی ترقی، سلامتی اور استحکام کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کا عہد کرنا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...