جوہر آباد میں جشن میلاد النبی ؐ کی تیاریاں عروج پر
جوہر آباد میں جشن میلاد النبی ؐ کی تیاریاں عروج پرمساجد، گھروں اور دکانوں کو سبز پرچموں، جھنڈیوں سے سجایا جا رہا ہے
خوشاب (نمائندہ دنیا )ضلعی صدر مقام جوہر آباد میں انجمن غلامان مصطفیٰ اور دیگر مذہبی تنظیموں کی جانب سے جشن میلاد النبیؐ کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ شہر کے بازار، مساجد، گھروں اور دکانوں کو سبز پرچموں، جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجایا جا رہا ہے جبکہ فضا نعتیہ کلام سے معطر ہے ۔ انجمن غلامان مصطفی جوہر آباد کے صدر عبدالوہاب چغتائی نے کہا کہ ربیع الاول کے مقدس ایام میں محافلِ میلاد اور جلوسوں کا انعقاد عشقِ رسولؐ کے اظہار کا ذریعہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان دنوں میں بھائی چارے ، مذہبی ہم آہنگی اور قیامِ امن کے فروغ کے لیے خصوصی کوششیں کی جانی چاہئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments