ماہِ ربیع الاول کی آمد پر انجمن فدایانِ رسولؐ کا جلوس

ماہِ ربیع الاول کی آمد پر انجمن فدایانِ رسولؐ کا جلوس

ماہِ ربیع الاول کی آمد پر انجمن فدایانِ رسولؐ کا جلوسجلوس کی قیادت مجلس حزب الانصار کے نائب امیر صاحبزادہ آصف ابرار بگوی نے کی

بھیرہ (نامہ نگار)انجمن فدایانِ رسولؐ کے زیرِ اہتمام ماہِ ربیع الاول کی آمد کے سلسلے میں ایک پُروقار جلوس جامع مسجد بازار والی سے نکالا گیا، جس میں عاشقانِ رسول ؐ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔جلوس کی قیادت مجلس حزب الانصار کے نائب امیر صاحبزادہ آصف ابرار بگوی، پیر گروپ کے ترجمان میاں محمد نعیم الدین، حاجی سیٹھ محمد اصغر، پیر ابرار حیات شاہ، شیخ علی حمزہ، ملک حفیظ خان بلوچ اور دیگر رہنماؤں نے کی۔ شرکاء درود و سلام اور نعتیہ کلام کا ورد کرتے ہوئے مقررہ راستوں سے گزر کر مین بازار پہنچے ، جہاں انجمن عاشقانِ رسول ؐ کے صدر حاجی شیخ خالد محمود زرگر نے جلوس کا استقبال کیا اور شرکاء پر گل پاشی کی۔جلوس چوک دروازہ چکوالا سے ہوتا ہوا جامع مسجد بگویہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر چوک دروازہ چکوالا میں پیر ابرار حیات شاہ نے خطاب کرتے ہوئے ماہِ ربیع الاول کی فضیلت، سیرتِ طیبہ ؐ اور حضور اکرم ؐ سے محبت و عقیدت کے تقاضوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ حضور نبی کریم ؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے ۔بعد ازاں جلوس کے شرکاء نے خانقاہ بگویہ میں مدفون انجمن فدایانِ رسولؐ کے بانی الحاج حکیم برکات احمد بگوی مرحوم کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی اور چادر پوشی کی۔ اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی، امن و استحکام اور امتِ مسلمہ کی سربلندی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...