پائی خیل پولیس کی کارروائی‘ 2افراد ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار

پائی خیل پولیس کی کارروائی‘ 2افراد ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار

پائی خیل پولیس کی کارروائی‘ 2افراد ناجائز اسلحہ سمیت گرفتارنجیب اللہ سے ایک رائفل اور امیر معاویہ کے قبضے سے کلاشنکوف برآمد کی

موچھ (نمائندہ دنیا)ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر ضلع بھر میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف جاری مہم کے دوران تھانہ پائی خیل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پائی خیل سب انسپکٹر شہزاد منور اور ان کی ٹیم نے دوران چیکنگ نجیب اللہ ولد غلام محمد سکنہ سوانس کے قبضے سے ایک رائفل 44 بور جبکہ امیر معاویہ ولد شرف امیر کے قبضے سے ایک کلاشنکوف برآمد کی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان اسلحہ کے متعلق کوئی قانونی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہ کر سکے ، جس پر انہیں گرفتار کر لیا گیا۔تھانہ پائی خیل پولیس نے دونوں ملز موں کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...