سرکاری گزرگاہوں پر بلند ریمپ تعمیر، شہریوں کو مشکلات

سرکاری گزرگاہوں پر بلند ریمپ تعمیر، شہریوں کو مشکلات

سرکاری گزرگاہوں پر بلند ریمپ تعمیر، شہریوں کو مشکلاتنکاسی آب کا نظام متاثر ہونے کے باعث بارش کا پانی کئی کئی دن کھڑا رہتا ہے

کندیاں (نمائندہ دنیا) کندیاں شہر کے مختلف علاقوں میں گھروں کے سامنے سرکاری گزرگاہوں پر تین سے چار فٹ بلند پختہ ریمپ (تھلے ) تعمیر کیے جانے کے باعث نکاسی آب اور آمدورفت کے مسائل سنگین صورت اختیار کر گئے ہیں۔ اہلِ علاقہ نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔شہریوں کے مطابق مقامی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث متعدد افراد نے سرکاری گلیوں اور راستوں پر تجاوزات کی صورت میں بلند ریمپ تعمیر کر رکھے ہیں، جس کے نتیجے میں بارش کے دوران پانی کی نکاسی متاثر ہوتی ہے اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگتی ہیں۔

مکینوں کا کہنا ہے کہ نکاسی آب کا نظام متاثر ہونے کے باعث بارش کا پانی کئی کئی دن کھڑا رہتا ہے اور بعض اوقات گھروں میں بھی داخل ہو جاتا ہے ، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔اہلِ علاقہ نے مزید بتایا کہ گھروں کے باہر بنائے گئے بلند تھڑوں اور ریمپوں کی وجہ سے گلیاں تنگ ہو چکی ہیں، جس سے پیدل چلنے والوں، موٹر سائیکل سواروں اور دیگر شہریوں کو آمدورفت میں دشواری پیش آتی ہے ۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر میانوالی اور اسسٹنٹ کمشنر پپلاں کو ارسال کردہ تحریری درخواست میں مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری گلیوں اور گزرگاہوں سے غیر قانونی ریمپ اور تھلے ختم کرائے جائیں، نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایا جائے اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو درپیش مشکلات سے نجات مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...