چور 72 ہزار کی گندم واٹر پمپ اور دیگر سامان لے گئے
سلانوالی(نمائندہ دنیا)سلانوالی میں چوری کی دو وارداتیں نامعلوم چور 72 ہزار روپے مالیت کی گندم واٹر پمپ اور دیگر سامان چوری کر کے لے گئے۔
پولیس نے متاثرہ افراد کی درخواستوں پر مقدمات درج کر لیے چوری کی دونوں وارداتیں نواحی چک نمبر 129 شمالی میں ہوئیں جہاں سے نامعلوم چور ملک مظہر ولد کرامت حسین کے ڈیرہ سے تقریباً 33 ہزار روپے مالیت کی گندم اور تھوم جب کہ عرفان سعید ولد محمد سعید اعوان کے ٹاؤن کے دفتر سے 38 ہزار روپے مالیت کا واٹر پمپ اور پنکھا وغیرہ چوری کر کے لے گئے پولیس نے متاثرہ افراد کی درخواستوں پر علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments