مریم نواز کی ترقیاتی پالیسیوں پرتنقید کرنیولے انکی تقلیدکریں:عبدالمنان

 مریم نواز کی ترقیاتی پالیسیوں پرتنقید  کرنیولے انکی تقلیدکریں:عبدالمنان

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن تاجر ونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پر تنقید کرنے والوں کو صوبے کی ترقی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ان کے اقدامات کی تقلید کرنی چاہیے ۔

وہ پارٹی قائد میاں نواز شریف کی پالیسی کے مطابق کام کر رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو عوامی مشکلات کا احساس ہے ۔ ان کی قیادت میں پنجاب حکومت کی اپنی چھت، اپنا گھر سکیم کے تحت لاکھوں بے گھر خاندان گھروں میں مقیم ہو چکے ہیں۔ سفری سہولت کے لیے کئی شہروں میں گرین بسیں چل رہی ہیں، جن میں خواتین، طلبہ اور بزرگ افراد مفت سفر کر رہے ہیں، جبکہ ترقیاتی منصوبوں پر بھی عملدرآمد جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...