جہلم پل سے ملنے والی لاش کو مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا
بھیرہ(نامہ نگار)بھیرہ کے قریب موٹروے پر دریائے جہلم پل سے ملنے والی 45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش کو بلدیہ بھیرہ نے نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق لاش تقریباً 6 روز پرانی معلوم ہوتی ہے ، جبکہ متوفی نے صرف شلوار پہن رکھی تھی متوفی کی لاش کا پوسٹ مارٹم تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھیرہ میں کیا گیا۔ حکام کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی موت کی اصل وجوہات کے بارے میں حتمی طور پر معلوم ہو سکے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments