کاٹن مل کے ایک کمرہ میں آگ لگ گئی
خوشاب(نمائندہ دُنیا) مظفر گڑھ روڈ پر چک نمبر52 ایم بی میں واقع حسنین کاٹن مل کے ایک کمرہ میں آگ لگ گئی، واقعہ کی اطلاع ریسکیو 1122 کو دی گئی ۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو فائر فائٹرز ٹیم نے موقع پر پہنچ کر فائر ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے فائر فائٹنگ کی کارروائی شروع کی ریسکیو فائر فائٹرز کی بروقت کاروائی سے آگ پر قابو لا پا لیا گیا تا حال کولنگ کا عمل جاری ہے فائر آپریشن کو سرانجام دینے کیلئے 3 ایمرجنسی وہیکلز اور 12 ریسکیو عملہ پر مشتمل ٹیمیں خدمات سر انجام دیں ۔ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب علی حسین نے ریسکیو کی بروقت کاراوئی پر عملہ کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments