محسن نقوی کی میانوالی میں شہید میجر احسان الٰہی کے گھر آمد
اہل خانہ سے تعزیت،، شہید کے بچوں کو پیار کیا،فاتحہ خوانی بھی کی
میانوالی (نامہ نگار )میانوالی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی میانوالی میں شہید میجر احسان الٰہی کے گھر آمد،، اہل خانہ سے تعزیت،، شہید کے بچوں کو پیار کیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی گزشتہ دنوں وزیرستان کے علاقہ رزمک میں شہید ہونے والے میجر حافظ احسان الٰہی کے گھر پہنچے اور شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔ وزیر داخلہ نے شہید کے تینوں معصوم بچوں کو گود میں اٹھا کر پیار کیا اور انہیں اپنے بچے قرار دیا ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید کے والد سے کہا کہ انہیں جب بھی کسی بھی قسم کا مسئلہ ہو تو وہ بلا جھجک انہیں اطلاع کیا کریں۔ ان کے مسائل حل کرکے انہیں سکون ملے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments