29 لاکھ ہڑپ کرنے پر تین افراد کے خلاف مقدمہ درج
جب رقم کی واپسی کے لیے تقاضا کیا تو ٹال مٹول شروع کر دی پھر انکار کر دیا
سلانوالی(نمائندہ دنیا ) امانت کے لیے رکھوائی گئی 29 لاکھ روپے کی رقم ہڑپ کرنے پر تھانہ سلانوالی پولیس نے امانت میں خیانت کرنے پر تین افراد کے خلاف متاثرہ شخص کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق محلہ عزیز پارک سلانوالی کے رہائشی محمد عرفان اکرم ولد محمد اکرم قوم راجپوت نے تھانہ سلانوالی پولیس کو ایک درخواست واگزار کی تھی اس میں کہا گیا کہ مسمیان عنصر عباس ولد متعلی قوم ہیدھن سکنہ 144/ 145 شمالی اظہر حسین ولد امام قوم گجر سکنہ چک نمبر 146 شمالی اور محمد ذوالفقار ولد مقصود سکنہ سلانوالی سے ذاتی تعلق تھا اور اسی ذاتی تعلق ہونے کی بنا پر اعتماد کا رشتہ قائم تھا جس کے باعث میں نے دو گواہان کی موجودگی میں 29 لاکھ روپے کی رقم مذکورہ افراد کے پاس بطور امانت رکھوائی تھی میں نے جب رقم کی واپسی کے لیے تقاضا کیا تو پہلے پہل کہا گیا کہ ہم نے ایک سودا لیا تھا اور مذکورہ رقم اس سودے میں خرچ ہو گئی ہے اور ہم جلد رقم لوٹا دیں گے مگر کافی وقت گزرنے پر بھی رقم نہ لوٹائی پھر کہا کہ ہمارے پاس پلاٹ ہیں وہ دے دیں گے مگر یہ وعدہ بھی پورا نہ ہو سکا اور اب مذکورہ رقم دینے سے انکاری ہو گئے ہیں جس پر تھانہ سلانوالی پولیس نے متاثرہ شخص محمد عرفان کی درخواست پر امانت میں خیانت کرنے کے مرتکب تینوں افراد عنصر عباس ولد متعلی اظہر اور ذوالفقار کے خلاف زیر دفعہ 406 کے تحت مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments