دو خواتین کے مبینہ اغواکر لیا

 دو خواتین کے مبینہ اغواکر لیا

میانوالی(نامہ نگار)پپلاں کے نواحی قصبہ ڈب بلوچاں میں دو خواتین کے مبینہ اغواء کا واقعہ پیش آیا جہاں گذشتہ روز صبح سویرے تین نامعلوم نقاب پوش مسلح افراد ایوب نامی شخص کے گھر میں داخل ہو گئے۔

 ایوب کے مطابق وہ اپنے بیٹے سمیت صبح کی نماز پڑھنے جا رہے تھے کہ پہلے سے ہی اس کے گھر کے باہر ایک کار سوار اور موٹر سائیکل سوار افراد موجود تھے وہ اسلحے کے زور پر اس کے گھر میں داخل ہوئے اور ملزمان نے گن پوائنٹ پر ہی اس کی شادی شدہ ہمشیرہ اور 13سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا اور فرار ہو گئے واقعے کا مقدمہ محمد ایوب کی درخواست پر تھانہ پپلاں میں درج ہو گیا۔ پولیس نے مغوی خواتین کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی اور مزید تفتیش جاری کی مبینہ اغواء کے واقعے سے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...