بچی سے زیادتی کی کوشش ملزم گرفتار نہ ہوسکا
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)چار سالہ بچی کو مبینہ طور پر ورغلا کر لے جانے اور زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار نہ ہوسکا۔
تھانہ بھاگٹانوالہ کی حدود چک نمبر 51 جنوبی میں چار سالہ معصوم بچی کو مبینہ طور پر ورغلا کر لے جانے اور نازیبا حرکات کرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ حاکم خان کی چار سالہ بیٹی ایمان فاطمہ گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ گل محمد نامی شخص مبینہ طور پر اسے بہلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے بچی کے ساتھ مبینہ طور پر نازیبا حرکات کیں اور زیادتی کی کوشش کی۔ بچی کی چیخ و پکار سن کر اہلِ دیہہ موقع پر پہنچ گئے ، جس پر ملزم مبینہ طور پر موقع سے فرار ہوگیا اور بچی کو اہلِ علاقہ نے بازیاب کرلیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments