سابق شوہر کا خاتون اور بچوں پر مبینہ بہیمانہ تشدد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)محمدی کالونی میں سابق شوہر کا خاتون اور بچوں پر مبینہ بہیمانہ تشدد، نقدی اور زیورات لے جانے کا الزام، مقدمہ درج کر لیا گیا۔
متاثرہ خاتون مسما(ب) کے مطابق ملزم لیاقت مبینہ طور پر آئس کے نشے کا عادی ہے اور اسے دھندہ کرنے پر مجبور کرتا تھا، تشدد اور نشے کی عادت سے تنگ آکر اس نے عدالت میں خلع کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے ، جس کی رنجش پر ملزم نے گھر میں داخل ہوکر اسے اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اس کے چار بچے ہیں جن کی کفالت وہ کپڑے سلائی کرکے خود کررہی ہے ، ملزم کی جانب سے مسلسل مبینہ تشدد اور دھمکیوں کے باعث اسے شدید خوف و ہراس کا سامنا ہے ،پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی درخواست پر تھانہ اربن ایریا میں ملزم لیاقت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں اور اسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments