چچا نے ساتھی کے ہمراہ بھتیجی کو گلی میں روک کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

چچا نے ساتھی کے ہمراہ بھتیجی کو گلی  میں روک کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نواحی علاقے بھاگٹانوالہ میں تلخ کلامی کا شاخسانہ، چچا نے ساتھی کے ہمراہ بھتیجی کو گلی میں روک کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔۔۔

 ملزمان نے مبینہ طور پر گالم گلوچ کرتے ہوئے لڑکی کے کپڑے پھاڑ دیے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں،بتایا جاتا ہے کہ رقیہ بی بی اپنے چچا محمد اقبال سے ملنے چک نمبر 78 جنوبی گئی تھی جہاں دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی، رقیہ واپس گھر آرہی تھی کہ راستے میں محمد اقبال اور ناصر نے اسے مبینہ طور پر پکڑ لیا اور مار پیٹ شروع کردی،دونوں ملزمان نے رقیہ بی بی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا، گندی گالیاں دیں، قتل کی دھمکیاں دیں۔ اور اس کے کپڑے پھاڑ دیے ، شور سن کر وہ موقع پر پہنچا اور ملزمان کی منت سماجت کرکے بیٹی کی جان بخشی کروائی،پولیس نے محمد اقبال اور ناصر کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...