ہرنولی کے علاقے میں دو واقعات میں چور 6 بکریاں لے اڑے

ہرنولی کے علاقے میں دو واقعات  میں چور 6 بکریاں لے اڑے

میانوالی(نامہ نگار)ہرنولی کے علاقے میں دو واقعات میں چور 6 بکریاں لے اڑے دونوں واقعات میں مماثلت پائی جاتی ہے پہلے واقعہ میں ہرنولی کے علاقے سلطانے والا میں۔۔۔

 محمد منیر ولد وزیر نامی شہری کے چھپر میں بندھی قیمتی 5 بکریاں مالیتی 2 لاکھ 10 ہزار روپے نامعلوم چور اسپیشل کار پر آ کر بکریاں کار میں ڈال کر لے اڑا ۔ اس میں دلچسپ امر یہ ہے کہ چور کی گاڑی کا نمبر اور لیٹر بھی نوٹ کر لیے گئے ہیں۔ ہرنولی پولیس نے پراسرار کار والے چور کے متعلق اطلاع پا کر مقدمہ درج کر لیا۔ کے اس کی تلاش شروع کر دی ہے دوسرا واقعہ بھی اسی طرح کا ہے جس میں ہرنولی ہی کے علاقے چک نمبر 5/6 ایم ایل میں چوری کی انوکھی واردات ہوئی ہے معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر 5/6 ایم ایل میں محمد کامران خان ولد شیر زمان خان قوم پٹھان کے گھر کے احاطے میں بندھی قیمتی بکری مالیتی 1 لاکھ 50 ہزار روپے چور اسپیشل کار پر آ کر بکری کار میں ڈال کر لے اڑا اس واقعہ میں بھی چور کی گاڑی کی تصویر اور نمبر ، لیٹر نمبر وغیرہ بھی نوٹ کر لیئے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...