دو شہری لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی سامان سے محروم
بھاگٹانوالہ(نمائندہ دنیا)تھانہ بھاگٹانوالہ کی حدود میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری، مزید دو شہری لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔
نامعلوم چور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چک نمبر 80 جنوبی کے رہائشی صفدر کے گھر سے ایک لاکھ 25 ہزار روپے مالیت کی سولر موٹر چوری کرکے لے گئے ۔دوسری واردات میں مدینہ کالونی کے رہائشی سفیان کے گھر سے نامعلوم چور 60 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چرا کر فرار ہوگئے ۔ دونوں واقعات کے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جبکہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments