سابقہ رنجش پر مسلح افراد نے مزدور پر مبینہ قاتلانہ حملہ ، فائرنگ سے زخمی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نواحی علاقے ویگوال اڈا کے قریب سابقہ رنجش پر مسلح افراد نے مزدور پر مبینہ قاتلانہ حملہ کردیا، فائرنگ کے نتیجے میں محمد اقبال شدید زخمی ہوگیا، پولیس کو دیے گئے۔
بیان کے مطابق محمد اقبال اپنے بھائی شیر زمان اور محمد امین کے ہمراہ مچھلی فارم پر مزدوری کے بعد واپس آتے ہوئے ہوٹل پر کھانا کھانے کے لیے رکا، اسی دوران پہلے سے موجود محمد رمضان، محمد سبطین اور ثمر عباس نے انہیں دیکھتے ہی مبینہ طور پر سابقہ لڑائی کا بدلہ لینے کی دھمکی دی،محمد رمضان نے پسٹل سے اس پر سیدھی فائرنگ کی، جس سے وہ شدید زخمی ہو کر زمین پر گر گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments