خاتون اپنی دو کمسن بچیوں سمیت پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی
موٹر سائیکل سوار شخص خاتون اور دونوں بچیوں کو زبردستی اپنے ساتھ لے گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چک 74 جنوبی سے خاتون اپنی دو کمسن بچیوں سمیت پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی، شوہر کے مطابق اہلیہ بچوں سمیت رکشے میں ضروری کام کے لیے 9 نمبر چونگی گئی تھی جہاں مبینہ طور پر موٹر سائیکل سوار شخص خاتون اور دونوں بچیوں کو زبردستی اپنے ساتھ لے گیا،لاپتہ ہونے والوں میں امبر، 8 سالہ کشف جمشید اور 6 سالہ عدن فاطمہ شامل ہیں، شوہر کے مطابق رکشہ ڈرائیور نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار شخص نے خاتون اور بچیوں کو مبینہ طور پر زبردستی اپنے ساتھ بٹھایا اور وہاں سے فرار ہوگیا،واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی شروع کردی، شوہر کی مدعیت میں تھانہ ساجد شہید میں خاتون اور دونوں بچیوں کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس کے مطابق مغویوں کی بازیابی اور ملزم کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کردی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments